نئى دہلى، 19 دسمبر (يو اين ائى) تبديلى ء مذہب کے مسئلے پر وزيراعظم نريندر مودى کو ايوان ميں آکر جواب دينے کے مطالبے پر مصر رہنے والے اپوزيشن نے آج مسلسل پانچويں دن راجيہ سبھا ميں زبردست ہنگامہ کيا جس کى وجہ سے وقفہ صفر نہيں ہوسکا اور ايوان کى کارروائى دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوى کردى گئى۔
ايوان کى کارروائى شروع ہونے پر راجيہ سبھا کے
چيئرمين حامد انصارى نے کل ہندستانى خلائى ريسرچ آرگنائزيشن (اسرو) کے ذريعہ جى ايس ايل وى (ايم کے ۔ 3) کے کامياب تجربہ کے سلسلے ميں سائنسدانوں کو مبارکباد پيش کرنے اور متعلقہ وزيروں کے ذريعہ کاغذات ايوان ميں رکھنے کے بعد کانگريس کے ہنومنت راو نے پارليمانى امور کے وزير ايم وينکيا نائيڈو کے ذريعہ ان کے بارے ميں کئے گئے تبصرے کے لئے معافى مانگنے کا معاملہ اٹھايا۔